امریکا(جیوڈیسک)میڈرڈامریکا کی سرینا ولیمز اور اسپین کے رافیال نڈال نے میڈریڈ اوپن ٹینس ٹائٹل اپنے نام کرلیا، فائنل روس کی ماریا شراپووا کو شکست سامنا کرنا پڑا۔خواتین ایونٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز کا مقابلہ ماریا شراپووا سے تھا۔
امریکی کھلاڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھ ایک اور چھ چار سے فتح سمیٹی، یہ سرینا ولیمز کے کیرئیر کا 50 واں ٹائٹل ہے۔ مینز ایونٹ کا فائنل رافیال نڈال اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینی سلیس واورینکا کے درمیان کھیلا گیا۔
سابق عالمی نمبر ایک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، انکی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ دو رہا۔ اس میچ کو ریال میڈریڈ اور پرتگال کے اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی دیکھا۔