جمہوری قوتیں انتخابات کے نام پر عوام کے ساتھ کئے گئے دھوکے کی حمایت کبھی نہیں کرسکتیں
Posted on May 13, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : عوام کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہم عوامی میندیٹ کا احترام کرتے ہیں اور عوام کے ہر فیصلے کے سامنے سرجھکانے کیلئے تیار ہیں مگر انتخابات کے موجودہ نتائج عوام کا فیصلہ یا عوامی مینڈیٹ نہیں بلکہ خفیہ قوتوں کی کارستانی ہے اور کوئی بھی سیاسی و جمہوری قوت سیاست میں خفیہ قوتوں مداخلت کے ذریعے عوامی مینڈیٹ کے نام پر عوام دشمن قیادتوں کو مخصوص مفادات کی تکمیل کیلئے اقتدار میں لانے کے عمل کی نہ تو حمایت کرسکتی ہے۔
نہ اس غیر جمہوری عمل میں شمولیت کے ذریعے عوام دشمنوں کی صف میں شامل ہوسکتی ہے ۔ حلقہ PS-128 لانڈھی سے آل پاکستان مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد رئیس نے انتخابات کے نام پر عوام کیساتھ کئے گئے دھوکے پر شدید غم و غصے اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پرویز مشرف کو جعلی مقدمات میں انتخابات سے باہر کرکے مشرف سے انتقام لینے کے خواہشمندوں کو اقتدار میں لایا گیا ہے۔
وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ محسن کشی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے محافظ پاکستان اور محسن عوام پرویز مشرف کے ساتھ بھی وہی سلوک کرنے کی تیاری کی جارہی ہے جو لیاقت علی خان اور ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ حب الوطنی اور عوام دوستی کے صلے میں کیا گیا۔