لاہور(جیوڈیسک) لاہور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے پچیس حلقوںمیں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا، کہتے ہیں سپورٹس مین ہیں، جیتنے والوں کو خود مبارکباد دیں گے۔لاہور سے جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت دھاندلی کے شواہد جلد ذرائع کے سامنے لائے گی۔
دوسری جانب تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج لاہور میں طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق میاں محمود الرشید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر نامزد کئے جانے کا امکان ہے۔