پاکستان(جیوڈیسک)عالمی منڈی میں نمایاں کمی کے بعدپاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ایک تولہ سونا بارہ سو روپے سستا ہوگیا۔ پیر کو پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بارہ سو روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس کی وجہ عالمی منڈی میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کی کمی آنا تھی۔ اس کمی کے بعد مقامی سطح پر ایک تولہ سونے کے بھا 56 ہزار روپے سے گرکر 54 ہزار آٹھ سو روپے پر آگئے جبکہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1471 ڈالر کی سطح سے کم ہوکر 1429 ڈالر پر آگئی۔