کراچی(جوڈیسک) کراچی شہر میں فائرنگ و تشدد کے واقعات میں 2 سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ماڑی پور روڈ پر واقع سینما گھر کے قریب سے 2 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنھیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین عدنان اور شعیب سگے بھائی اور بلدیہ ٹاون کے رہائشی تھے۔میٹھادر کے علاقے میں ابل چوک سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔اس سے قبل گلشن معمار کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ ملیر کے علاقے کھوکھر اپار اور عوامی کالونی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہوئے۔