مانچسٹر سٹی کے کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

British

British

برطانوی(جیوڈیسک)مانچسٹر سٹی کی انتظامیہ نے شکست کے بعد کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔لندن یورپ کے مایہ ناز فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کی انتظامیہ نے کوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ملاگا کے کوچ مینول پیلی گرینی مانچسٹر سٹی کے کوچ رابرٹو مینسینی کی جگہ لینے کیلئے تیار ہیں۔

ادارے کے مطابق مانچسٹر سٹی کے چیئرمین خلدون المبارک، چیف ایگزیکٹو افسر فیران سوریانو اور دیگر حکام نے ایف اے کپ کے فائنل میں شکست کے بعد کلب کے اطالوی کوچ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ادارے کے مطابق مانچسٹر سٹی گزشتہ تین سال سے ملاگا کے کوچ مینول پیلی گرینی پر نظریں جمائے ہوئی ہے۔ ادارے کے مطابق مینول پیلی گرینی کو مانچسٹر سٹی کے کوچ کے عہدے کیلئے سب سے موزوں امیدوار تصور کیا جاتا ہے۔