امریکا (جیوڈیسک)امریکا دہشت گردی اور معیشت پر نئی پاکستانی حکومت سے تعاون کے لئے تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں پر نوازشریف کے بیان پر تبصرے سے بھی گریز کیا ہے۔واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتیہوئیا مریکی وزارت خارجہ کیترجمان جنیفر ساکی کا کہنا تھا کہ جان کیری نے فون پر میاں نواز شریف کو ان کی کامیابی پر مباکباد دی ہے۔ امریکا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور معیشت سمیت دیگر معاملات پر تعاون کے لئے تیار ہے۔
ترجمان نے ڈرون حملوں پر مذاکرات کے حوالے سے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ انکا کہنا تھا ابھی پاکستان میں نئی حکومت تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے، آگے چل کر تمام معاملات پر بات چیت ہو گی۔ امریکی حکومت پاکستان کو دی جانے والی امداد کی حامی ہے، امید ہے اہم معاملات پر پاکستان کا تعاون حاصل رہے گا۔
ترجمان نے امریکہ اور بھارت کے ساتھ مل کرچلنے کے بارے میں میاں نواز شریف کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔ حکومت کے قیام کے بعد جان کیری پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔