حلقہ این اے اکسٹھ تحصیل تلہ گنگ کی 23،تحصیل کلر کہا ر 2 اور تحصیل چکوال کی 8یونین کونسلز پر مشتمل ہے

تلہ گنگ (ملک ارشد کو ٹگلہ سے)حلقہ این اے اکسٹھ تحصیل تلہ گنگ کی 23،تحصیل کلر کہار 2 اور تحصیل چکوال کی 8 یونین کونسلز پر مشتمل ہے ۔ اس حلقہ میں اس وقت تک رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 4,43677 ہے۔ 2013 کے عام انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 372تھی ۔گیارہ مئی کو انتخابات میں اس حلقے کی عوام نے 272744 ووٹ امیدواروں کو ڈالے ہیں جبکہ اس میں درست ووٹ 263306 مستر دووٹ 9438تھے۔

اس دفعہ این اے اکسٹھ میں ووٹ ڈالنے کی شرح 61%رہی ۔حلقہ این اے اکسٹھ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ممتاز خان ٹمن ،مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہی ،تحریک انصاف کے سردار منصور حیات ٹمن ،ازاد امیدوار مقصودہ بیگم ،عوامی ورکرز پارٹی کمانڈر ایوب ملک ،ا زاد امیدوار پٹھان خان ،جمعیت علماء اسلام ف ،ازاد امیدوار ملک عرفان خان حسین ،آزاد امیدوار محمد عامر ،پاکستان سنی تحریک حا فظ محمد بشیر ،ازاد امیدوار ڈاکٹر مقصود حیات ٹمن ،ازاد امیدوار طاہر ملک ،متحدہ قومی موومنٹ ظفر اقبال میدان میں اتر ے تھے۔

اس حلقے میں مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کے امیدوار کے درمیان مقابلہ ہوا ۔جب مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویز الہی نے اس حلقے سے الیکشن میں لڑنے کا اعلان کیا تو اس وقت مسلم لیگ ق کی پوزیشن اچھی خاصی مضبوط تھی ۔اس حلقے سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے درجن امیدواروں نے لاہور ماڈل ٹائون میں درخواست جمع کروائی لیکن مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت نے اخری وقت تک مسلم
لیگ ن کی امیدواروں کا چنائو نہیں کیا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت نے اس حلقے میں ایک ٹکٹ دینا تھا اور امیدوار کئی تھے اس لیے مسلم لیگ ن کو خوف تھا کہ کئی جلد بازی میں فیصلہ کیا تو باقی امیدوار مخالف پارٹیوں کا روخ نہ کرلیے ۔مسلم لیگ ن کے گراف کو اوپر کرنے میں سابق صوبائی وزیر ملک سیلم اقبال ،سیا سی وسما جی شخصیت ملک فلک شیر اعوان اور سر دار ذوالفقا ر دلہہ نے اہم رول ادا کیا ہے ۔انہو ں نے ڈیر ہ سلطا ن پر ایک مسلم لیگیوں کا تاریخی اجتماع کرکے مسلم لیگ ن کو دوبارہ زندہ کیا۔

ملک سیلم اقبال نے عوام کے اگے جھولی پھیلا کر مسلم لیگ ن کے لیے ووٹ مانگا ہے اور یہ مسلم لیگ ن کی کامیاب کی پہلی سیڑھی تھی ۔ان کو اکٹھا کرنے میں ان کے ساتھ ملک فلک شیر اعوان رئیس اف بلال اباد اور سردار ذوالفقار علی خان دلہہ بھی تھے ۔ان تینوں مخلص سیاست دانوں نے بھی مسلم لیگ ق کے گراف کو دیکھا کر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے جلسے کا بھی انعقاد کیا۔

یہ جلسہ تلہ گنگ کی تاریخ میں بڑا جلسہ تھا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کر کے مسلم لیگ ن کو کامیابی کی نوید شنو ائی اور میاں نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ اپ لوگ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا تو مسلم لیگ ن تلہ گنگ کے مسائل اولین ترجیجات کر حل کرواے گی ۔اس جلسہ کے اجتماع نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو اسی دن سے کامیاب کرا دیا تھا۔

اس جلسے کے بعد مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویز الہی نے بھی یونین کونسلز لیول پر اجتماع کیے اور ہزاروں کی تعد-اد میں عوام نے شرکت ۔چوہدری پرویز الہی نے تحصیل تلہ گنگ میں اربوں روپوں کے کام کروانے کے باجود اس حلقے کی عوام نے ان
کو دوبارہ مسترد کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ممتاز خان ٹمن نے113303،مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الہی نے98414 ،تحریک انصاف کے سردار منصور حیات ٹمن نے45343 ،ازاد امیدوار مقصودہ بیگم نے3359 ،عوامی ورکرز پارٹی کمانڈر ایوب ملک نے 630،ازاد امیدوار پٹھان خان نے 615،جمعیت علما ء اسلام ف کے امیدوار فاروق حسین شاہ نے 571 ،ازاد امیدوار ملک عرفان خان حسین نے 291۔

آزاد امیدوار محمد عامر نے 267،پاکستان سنی تحریک حافظ محمد بشیر نے181 ،ازاد امیدوار ڈاکٹر مقصود حیات ٹمن نے 131،ازاد امید وار طاہر ملک نے 126،متحدہ قومی موومنٹ ظفر اقبال نے75ووٹوں حاصل کیے ۔مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ممتاز خان ٹمن نے مسلم لیگ ق کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 14889ووٹوں سے شکست دی اور عوام نے میاں نواز شریف کو یہ ثابت کر دیا کہ ہم مسلم لیگی ہیں۔