لندن(جیوڈیسک)لارڈ نذیر احمد نے کہا ہے کہ حق اور سچ کی بات کہنے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، گھبرانے والا نہیں،میرے خلاف سازش کی گئی ہے ۔ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی میرے خلاف شفاف تحقیقات نہیں کر رہی تھی، پارٹی عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔
اب آزاد حیثیت میں برطانوی ہاس آف لارڈ میں اپنی خدمت جاری رکھوں گا۔لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ میرے خلاف سازش اس وقت سے شروع ہوئی ،جب ڈاکٹر عمران فارق کے قتل کی شفاف تحقیقات کے لئے اپنی آواز بلند کی، لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ کشمیر،فلسطین سمیت جہاں بھی زیادتی ہو گی اپنی آواز بلند کروں گا۔