مسلم لیگ ن کی حکومت معیشت کی بحالی کے لئے انقلابی اقدامات اُٹھائے گی ،عوام کی خدمت میںدن رات ایک کردیں گے : رانا شہباز
Posted on May 14, 2013 By Abeer Webmaster لاہور
لاہور:سینئر نایب صدر لیبرونگ لاہورائوناصر علی خاں میئو،جنرل سیکرٹری :راناشہباز احمد خان،میڈیا سیکرٹری امتیاز علی شاکراور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آس محمد میئو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مخالفین نے الیکشن سے پہلے بھی مسلم لیگ ن کی قیادت پر ہزاروں جھوٹے اورمن گھڑت الزام لگائے لیکن عوام نے تمام الزامات کی کو نظر انداز کرتے ہوئے نوازشریف کو منتخب کیا ۔
ہم الزامات کی سیاست نہیں کریں گے دھاندلی کے الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکے جو لوگ دھاندلی کی ہزارکوششوں کے باوجود ہارگئے وہی دوسروں پر دھاندلی کے الزامات لگارہے ہیں ۔امتیاز علی شاکرنے کہا کہ مسلم لیگ ن کو قدرت نے عوام کی خدمت کے لئے منتخب کیا ۔
اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان ترقی کرے گا اور بہت جلدتوانائی کے بحران کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ میعشت کی بحال کے لئے انقلابی اقدامات اُٹھائیں گے۔جن عوام نے منتخب کیا وہ ہمارے ساتھ ہیں اور عوامی حمایت کے ساتھ مسلم لیگ ن کی جمہوری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرگی ۔
میڈیا نے ماضی میں عوام کو باشعور کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا جس پر ہم میڈیا کو سلام پیش کرتے ہیں،جدید اور مثبت میڈیا کی بدولت عوام نے ذات برادری اور رشتہ دارتی کونظرانداز کرکے بہترین قیادت کومنتخب کیا۔اُمید ہے میڈیا مستقبل میں بھی مثبت کردار ادا کرے گا،چوہدری آس محمدمیئونے کہا کہ ہم ہر مشکل وقت میں صحافی برادری کے ساتھ ہوں گے