بینظیر قتل کیس پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع

Benazir Murder Case

Benazir Murder Case

راولپنڈی (جیوڈیسک)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیراعظم بے نظیر قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کرتے ہوئے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے کی۔

سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوسکے جبکہ سابق صدر کو سکیورٹی خدشات کے باعث حاضری سے استثنی دیتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 28 مئی تک توسیع کردی۔

عدالت نے بے نظیر قتل کیس میں ایف آئی اے کو حکم دیا کہ وہ آئندہ سماعت پر کیس کا مکمل چالان پیش کریں جبکہ پراسیکیوٹر جنرل چوہدری اظہر کو فول پروف سکیورٹی دینے کی بھی ہدایت کی۔