کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 سے پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن نے سندھ ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم،الیکشن کمشنر سندھ طارق اقبال قادری،ریٹرننگ آفیسر جلال الدین سومرو اور سیکریٹری داخلہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالعزیز میمن کے وکیل سیفی علی خان نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ اور سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور آئی جی سندھ کو شفاف انتخابات کرانے اور عوام کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔چیف الیکشن کمشنر خود مان چکے ہیں کہ وہ شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے لہذا ان کے خلاف توہین عدالت کے تحت کاروائی کی جائے۔