تحریک انصاف کا لاہور میں احتجاجی دھرنا ختم کر نے کا اعلان

PTI Sit

PTI Sit

لاہور(جیوڈیسک)تحریک انصاف نے لاہور میں احتجاجی دھرنا ختم کر نے کا اعلان کر دیا ،احتجاجی دھرنے کے خاتمے کا اعلان پاکستان تحریک انصاف کے راہنما حامد خان نے کیا۔

اس موقع پر حامد خان نے کہا کہ دھرنا 24 گھنٹے کے بجائے روزانہ شام 6 سے 8 بجے تک دیا جائے گا،انہوں نے انتخابات میں دھاندلی کے تمام ثبوت لے کر کل الیکشن کمیشن آفس جانے کا ابی اعلان کیا۔