ممبئی(جیوڈیسک) این جی ٹی شادی کی تقریب میں شرکت کریں تو عموما پیسے دینے پڑتے ہیں لیکن کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شادی میں آنے کے پیسے لیتے ہیں۔ بالی ووڈکے ستارے شادی کی تقریبات میں صرف چند منٹ کی شرکت کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرتے ہیں۔
حالیہ رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان صرف30 منٹ کی شرکت کے لیے تین کروڑ روپے لیتے ہیں جبکہ ان کے حریف سلمان خان بھی ایک کروڑ سے کم میں چہرہ دکھانے کو تیار نہیں ہوتے۔
دبئی کی ایونٹ آرگنا ئزنگ کمپنی کے مطابق فرح خان،ارجن رام پال اورابھے دیول کے نخرے بھی کم نہیں اور 40سے 50 لاکھ روپے معاوضہ لے کر ہی شادی دعوت قبول کرتے ہیں۔