نئی پاکستانی حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہیں: امریکا

U.S.

U.S.

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا دہشت گردی اور معیشت پر نئی پاکستانی حکومت سے تعاون کے لیے تیار ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے ڈرون حملوں پر نواز شریف کے بیان پر تبصرے سے بھی گریز کیا ہے۔

واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جنیفر ساکی کا کہنا تھا کہ جان کیری نے فون پر میاں نواز شریف کو ان کی کامیابی پر مباکباد دی ہے۔ امریکا نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ انسداد دہشتگردی اور معیشت سمیت دیگر معاملات پر تعاون کے لئے تیار ہے۔

ترجمان نے ڈرون حملوں پر مذاکرات کے حوالے سے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا ابھی پاکستان میں نئی حکومت تشکیل کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ آگے چل کر تمام معاملات پر بات چیت ہوگی۔

امریکی حکومت پاکستان کو دی جانے والی امداد کی حامی ہے۔ امید ہے اہم معاملات پر پاکستان کا تعاون حاصل رہے گا۔ ترجمان نے امریکہ اور بھارت کے ساتھ مل کر چلنے کے بارے میں میاں نواز شریف کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔ حکومت کے قیام کے بعد جان کیری پاکستان کا دورہ بھی کریں گے۔