ڈگریوں کی تصدیق نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کے سپرد

Commission on Higher Education

Commission on Higher Education

اسلام آباد(جیوڈیسک) نگران حکومت کا کارنامہ ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ ہائر ایجو کیشن کمیشن سے سے لے کر نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کے حوالے کر دیا، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ہائر ایجو کیشن کمیشن سے ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ نیشنل ہیلتھ سروسز کی وزارت کے سپرد کرنے کے احکامات نگران حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں لیکن ہائر ایجو کیشن کمیشن نے حکومتی فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر جاوید لغاری نے نگران وزیراعظم میز ہزار خان کھوسو کو لکھے گئے خط میں حکومتی فیصلے کو ایچ ای سی کی خود مختاری پر حملہ اور سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

چیئرمین نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایچ ای سی کے امور نئی قانون سازی تک کسی دوسرے ادارے کے سپرد نہیں کیے جا سکتے۔ ذرائع کے مطابق ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق وزارت کے سپرد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔