پاکستان کرکٹ بورڈ کا21 کھلاڑیوں سے معاہدہ

PCB

PCB

لاہور(جیوڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے،نئے کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضے میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے کل اکیس کھلاڑیوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دیا،اے کیٹگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ تین لاکھ ساٹھ ہزار ملیں گے۔

بی کیٹگری دو لاکھ پچاس ہزار اور سی کیٹگری کو ایک لاکھ پینتالیس ہزار روپے ملیں گے،چیمئنز ٹرافی میں ٹیم سے ڈراپ کئے گئے شاہد آفریدی اور یونس خان کیٹگری اے کا حصہ ہیں،دیگر کھلاڑیوں میں مصباح الحق ، محمد حفیظ، سعید اجمل، شامل ہیں،عمر گل، عبدالرحمان اور عمر اکمل کو اے سے بی کیٹگری میں ڈال دیا گیا۔

جبکہ،اسد شفیق، اظہر علی، جنید خان، شعیب ملک اور ناصر جمشید بھی بی کیٹیگری میں شامل ہیں،سینٹرل کانٹریکٹ کی سی کیٹگری میں، کامران اکمل ، محمد عرفان، عمران فرحت، توفیق عمر، اعزاز چیمہ، عدنان اکمل، فیصل اقبال اور احمد شہزاد شامل ہیں،جن کھلاڑیوں کے ماہوار وظیفے مقرر کئے ہیں۔

ان میں سرفراز احمد ، وہاب ریاض، راحت علی ، احسان عادل ، عمر امین،ذوالفقار بابر ،اسد علی ، حارث سہیل اور انور علی شامل ہیں۔سینٹرل کانٹریکٹ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے معاوضے مں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔