لاہور(جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں میٹرو سروس کے منصوبے پر فوری کام شروع کیا جائے گا، لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کا مرحلہ وار حل نکالنا ہوگا۔ذرائع کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے کہا کہ کراچی میں میٹرو بس کے منصوبے کا آغاز ترجیحی بنیادوں پر شامل ہے۔
گنے کے پھوک اور کوئلے سے بجلی کی پیدوار پر کام کرکے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پایا جائے گا۔ بجلی کے بحران پربات کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلے کے حل کا مرحلہ وار حل نکالنا ہوگا،جس میں بجلی کی چوری روکنے سے لے کر نادہندہ اداروں سے ادائیگیوں کے فیصلے لیے جائیں گے۔
900 میگا واٹ بجلی بنانے کا منصوبہ فوری شروع کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ نیا پاکستان بھی بنائیں گے، ہر آنے ولا دن پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔