لاہور(جیوڈیسک)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور عبوری کمیٹی کے درمیان ٹیمیں بیرون ملک بھیجنے اور فنڈز کے حصول کیلئے تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔عبوری کمیٹی نے ایشین گیمز ، نیشنل گیمز اور دوسرے بین الاقوامی ایونٹس کے لیئے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے 8 کروڑ روپے کے فنڈز طلب کر لئے ہیں۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن کا کہنا ہے کہ پی او اے کے علاوہ کوئی جعلی باڈی بیرون ملک پاکستانی دستہ بھیجنے کی مجاز نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس بی کسی جعلی باڈی کو فنڈز نہیں دے سکتی ، ایشین گیمز میں صرف پی او اے کا منتخب کردہ دستہ شرکت کا اہل ہوگا اور اس کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ عبوری کمیٹی اور پی ایس بی کے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لے۔