حیدرآباد : تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف واسا ملازمین کا انوکھا احتجاج

Haderabad

Haderabad

حیدرآباد(جیوڈیسک) حیدرآباد میں واسا کے ملازمین نے پانچ ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے گندے پانی کے ٹینک میں چھلانگیں لگا دیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ گھر میں فاقہ کشی نے اس حد تکجانے پر مجبور کیا ہے۔واسا کے ملازمین نے حیدرآباد میں انوکھا احتجاج کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے واسا ملازمین کی پانچ ماہ کی تنخواہیں روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں۔فاقہ کشی نے انہیں اس حد تک مجبور کر دیا کہ آج انہوں نے گندے پانی کی ٹینک میں چھلانگ لگا دی تاکہ انتظامیہ کو اپنے احتجاج کی شدت کے بارے میں آگاہ کر سکیں۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ وہ اور ان کے اہلخانہ کو خودکشی سے بچایا جائے اور تنخواہیں ادا کی جائیں۔