سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزصبح 8بجے کھل جائینگے

CNG

CNG

کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد آج صبح 8 بجے کھل رہے ہیں۔ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تمام سی این جی اسٹیشنز کو گزشتہ روز 24 گھنٹوں کے لئے بند کیا گیا تھا۔

جو آج صبح 8 بجے کھل رہے ہیں،، سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے تمام سی این جی اسٹیشنز کو رواں ہفتے میں پہلی بار بند کیا گیا تھا،لیکن علی الصبح شہر کے بیشتر سی این جی اسٹیشنز پر گیس ڈلوانے والے صارفین کی گاڑیوں اور بسوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں۔