ملتان (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ نئی حکومت کو دہشتگردی اور توانائی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، ڈرون حملے رکوانے کیلئے معاشی استحکام ضروری ہے۔ملتان ائیر پورٹ پرذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھارت سے سول نیوکلیئر معاہدہ کیا لیکن پاکستان کو نظر انداز کر دیا گیا۔
جس کے نتیجے میں توانائی بحران میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت ڈرون حملے رکوانے کے لئے نہیں بنی۔میاں نواز شریف کے سابق دور حکومت میں بھی یہ حملے ہوتے تھے۔سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔