پاکستان(جیوڈیسک)آئی ایم ایف کی ٹیم جون کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران ملک کی اقتصادی صورتحال اور نئے قرضہ پروگرام پر بات چیت ہو گی۔
حکام نے کو بتایا کہ واشنگٹن میں نگران حکومت سے حالیہ مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان کو پانچ ارب ڈالر کا نیا پروگرام دینے کا عندیہ ظاہر کیا تھا۔اس کے لئے باقاعدہ مذاکرات نئی منتخب ہونے والی حکومت سے کئے جائیں گے۔
مجوزہ نئے پروگرام کے لئے پاکستان سے آر جی ایس ٹی یا کسی اور ٹیکس کے نفاذ کا مطالبہ نہیں کیا جائے گا تاہم پاکستان کو ٹیکس وصولیوں کے تناسب میں بہتری اور بڑھتے ہوئے بجٹ خسارے پر قابو پانا ہو گا۔