پشاور(جیوڈیسک) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپا کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں حکومت سازی کے لئے مختلف جماعتوں سے رابطے جاری ہیں،پرویز خٹک کہتے ہیں صوبے میں تحریک انصاف ہی حکومت بنائیگی۔پشاور میں تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پا کا کہنا تھا کہ مختلف جماعتوں کی جانب سے حکومت سازی کی پیشکش کی گئی ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں ن لیگ سمیت تمام جماعتوں کے مینڈیٹ کا احترام کرتی ہے۔صوبے میں پی ٹی آئی ہی حکومت بنائے گی، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا نام فائنل ہو چکا ہے لیکن ابھی سامنے نہیں لایا جا سکتا۔