پیر پگارا نے نواز شریف کی مرکز میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی

Peer Pagara - Nawaz Sharif

Peer Pagara – Nawaz Sharif

پاکستان(جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نے مرکز میں حکومت بنانے کیلئے رابطے تیز کردیئے، پاکستان مسلم لیگ فکنشنل کے سربراہ پیر پگارا نے نواز شریف کی مرکز میں شمولیت کی دعوت قبول کرلی۔انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن نے مرکز میں حکومت بنانے کیلئے سندھ ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کمیٹیاں بھیج دیں ہیں۔ مسلم لیگ ن کی کمیٹی نے سندھ میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پیر پگارا سے سندھ اور مرکز میں حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ن لیگ کے وفد نے نواز شریف کی جانب سے پیر پگارا کو وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ پیر پگارا نے وفاقی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت قبول کرلی۔ وفاقی حکومت میں شمولیت کے بعد فنکشنل لیگ اب سندھ حکومت میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی۔

خیبرپختونخوا جانے والی ن لیگ کی مرکز اور صوبے میں حکومت بنانے کیلئے جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنماں سے ملاقات کرے گی، جبکہ کوئٹہ میں ن لیگ کی ٹیم محمود خان اچکزئی اور اخترمینگل سے حکومت سازی کے حوالے سے بات چیت کیلئے ملاقات کرے گی۔