میانمار : مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کا امکان

Myanmar

Myanmar

ینگون(جیوڈیسک)میانمار میں 100کے قریب روہنگیا مسلمانوں کو لے جانے والی کشتی الٹ جانے سے بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ایک اعلی اہلکار کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا۔

جب 100 کے قریب روہنگیا مسلمانوں کو لے کر جانے والی ایک کشتی صوبے راکھین میں پوکتاو نامی قصبے سے کچھ دور ایک زیر آب چٹان سے ٹکرا گئی۔

اس کشتی میں سوار لوگ وہ تھے جنہیں بہت سے دیگر مقامی باشندوں کے ساتھ علاقے میں ایک نئے طوفان سے قبل کشتیوں کے ذریعے نکالا جا رہا تھا۔