لاہور(جیوڈیسک) لاہور ڈیفنس میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے الیکشن میں دھاندلی کے خلاف دیئے گئے احتجاجی دھرنے کو دہشت گردی کا خطرہ،پولیس کی بھاری نفری تعینات، ڈیفنس لالک چوک میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے دیئے گئے۔
دھرنے کو آج چوتھا روزہے تاہم تھانہ ڈیفنس پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے میں ممکنہ دہشت گردی کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر آج دھرنا ہر صورت ختم کروادیں گے۔ ڈیفنس غازی چوک کے چاروں اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔