لندن(جیوڈیسک) انتخابات میں بھرپور کامیابی پر مسلم لیگ (ن) نے لندن میں جشن منایا، متوالوں نے بھنگڑے ڈالے۔لندن الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی فتح اور میاں نواز شریف کی وزیراعظم کے لئے نامزدگی کی خبر پر برطانیہ میں آباد پاکستانیوں نے خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لندن کے مختلف علاقوں میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔ ساتھ ہال میں مسلم لیگ (ن) کے عہدیداروں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
اوورسیز پاکستانیوں نے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل کے لئے وفاقی سطح پر شکایات سیل اور سپیڈی کورٹس قائم کی جائیں۔ مشرقی لندن میں بھی مسلم لیگ (ن) کی فتح پر مٹھائی تقسیم کی گئی۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کا حق دینے کے لئے قانون سازی کی جائے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک میں بھاری سرمایہ کاری کریں گے تاکہ وطن عزیز میں خوشحالی آسکے۔