کراچی(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رہنما خوش بخت شجاعت کا کہنا ہے کہ، چند شرپسند عناصر کراچی کے عوام کے دلوں میں شک کا بیج بو رہے ہیں۔
کراچی میں الیکشن کمیشن آفس پر گزشتہ رات سے جاری متحدہ قومی موومنٹ کے دھرنے میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا۔
کہ، حلقہ این اے 250 کراچی کا سب سے پر امن حلقہ ہے کچھ شر پسند عناصر عوام کو ورغلا رہے ہیں۔ حلقہ این اے 250 میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب اقدامات نہ کئے جانے پر پولنگ رکنے کا سبب بنے۔