امریکن باسکٹ بال لیگ، گولڈن سٹیٹ وارئیرز کی فتح

American Basketball

American Basketball

اوکلینڈ(جیوڈیسک)امریکن باسکٹ بال لیگ میں گولڈن سٹیٹ وارئیرز کی ٹیم نے سین انٹونیو کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں کھیلے گئے باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

مقررہ وقت تک چوراسی،چوراسی پوائنٹس کے ساتھ مقابلہ برابر رہا لیکن اضافی وقت میں وارئیرز کے کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور سپورز کو ستاسی کے مقابلے میں ستانوے پوائنٹس سے مات دی۔

اس فتح کے ساتھ وارئیرز ٹیم نے ویسٹرن کانفرنس سیمی فائنلز سیریز بھی دو دو سے برابر کر لی ہے۔میچ میں فاتح ٹیم کی جانب سے سٹیفن کیوری نے سب سے زیادہ بائیس پوائنٹس سکور کیے۔