بھارت(جیوڈیسک) بھارت کے شہر لکھنو میں مشروب کی مشہور و معروف کمپنی کوکا کولا میں آتشزدگی سے لاکھوں کی مالیت کا سامان جل خاکستر ہوگیا۔ کوکا کولا فیکٹری میں آگ لگنے کے فورا بعد ہی فیکٹری کوخالی کرالیا گیا۔ آگ کی وجہ سے فیکٹری کے اطراف میں ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
آگ کے شعلے بلند ہونے لگے۔ آگ لگنے کے بعد شہر کے پانچ سے زائد فائر ٹینڈرز نے فیکٹری پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لئے کوششیں شروع کردیں۔ تاہم فیکٹری مالکان اور پولیس کے مطابق آگ لگنے کی کوئی خاص وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔ جبکہ تحقیقات کے لئے ٹیم بنا دی گئی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق آگ بھجانے میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات کی جائیں گی کہ اتنے بڑے پیمانے پر لگنے والی آگ کی وجہ کیا ہے۔