ملکی استحکام اور ترقی کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا آنا ضروری تھا چودھری اسلم گجر
Posted on May 15, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پی پی 159لاہور کے چیئرمین چودھری اسلم گجر،لیاقت علی گجر جنرل سیکرٹری ،نائب صدر جاویدمہر نے کہا ہے کہ ملکی استحکام اور ترقی کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا آناضروری تھا۔ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی تاریخی فتح سے ملک اندھیروں سے نکلے گا۔
جبکہ معیشت کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ایجنڈے میں معیشت کی بحالی” پہلی ترجیح ہونے کی وجہ سے جی ڈی پی کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملک کو بدترین معاشی حالات، معیشت کی بحالی اور توانائی کے سنگین بحران جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کی جنگ اور امن و امان کا مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے بلا شبہ میاں محمد نواز شریف نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ان مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور انشا ء اللہ ملک ان نامساعد حالات سے نکل کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو جائیگا۔
چودھری اسلم گجرنے کہا کہ الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کی کامیابی سے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے وفاق اور پنجاب میں واضح اکثریت حاصل کی ہے اس سے لوگوں میں معاشی استحکام کی امنگ پیدا ہوئی ہے۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن لیبر ونگ پی پی 159لاہور کے عہدیداران وممبران کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔