کراچی(جیوڈیسک)مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے رواں مالی سال میں اب تک حکومت نے بینکوں سے 988 ارب روپے کا قرض لیا،یہ صورت حال نئی حکومت کیلئے سب سے بڑے معاشی چیلنجز میں سے ایک ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں حکومت نے 1 ہزار ارب روپے سے زائد کا قرض لیا تھا۔
نگران حکومت کے آنے کے بعد اسٹیٹ بینک اور حکومت نے بینکوں سے قرض لئے جانے کی حوصلہ شکنی کی مگر پھر بھی قرض کی رقم988 ارب روپے تک جا پہنچی۔ ماہرین کے مطابق صورت حال نئی حکومت کیلئے بڑے معاشی چیلنجز میں سے ایک ہوگی۔ آمدنی میں اضافے کے بغیر بڑھتے خسارے پر قابو پانا ممکن نہیں لہذا نئی حکومت کے پاس سخت معاشی فیصلوں کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔