میاں چنوں(جیوڈیسک)میاں چنوں میں دیوروں نے بیوہ بھابھی کو مبینہ طور پر تیل چھڑک کر جلا کر قتل کر دیا۔تلمبہ کے نواحی گائوں 9 ایٹ آر کے رہائشی ریاض جس کو کچھ عرصہ قبل قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول کی بیوی نسرین بی بی کو گھریلو جھگڑے پر اس کے دیوروں نے پٹرول چھڑک کر جلا ڈالا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ نعش کو تھانہ تلمبہ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میاں چنوں پہنچا دیا۔ مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ ملزمان نے رات کے وقت میری بہن کو تیزاب ڈال کر جلا دیا اور پھر اس کا گلہ دبا یا۔ ایس ایچ او تھانہ تلمبہ کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔