راشد مرتضیٰ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ شہید کشمیر مقبول بٹ اور دیگر ملک کے نظریے کی ترجمان و محافظ ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جموں وکشمیر سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ کے راہنماؤں توصیف جرال ،ناصر رمرزا ،ذیشان کاشر، جلیل فرید اور راشد مرتضیٰ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سٹوڈنٹس لبریشن فرنٹ شہید کشمیر مقبول بٹ ،قائد تحریک امان اللہ خان ،چیئرمین محمد یاسین ملک کے نظریے کی ترجمان و محافظ ہے۔

SLFحقیقی معنوں میں شہداء کی وارث ہونے کا حق ادا کرتی رہے گی JKLFکے شانہ بشانہ جدوجہد آزادکشمیر میں SLFکا کردار مثالی رہا ہے اور SLFیہ روایت ہمیشہ قائم رکھے گی انہوں نے کہاکہ SLFریاست گیر طلباء تنظیم ہے اور قومی آزادی کی جدوجہد میں SLFکا ریاست بھرمیں منظم رہنا نا گزیر ہے قائد تحریک امان اللہ خان اور محمد یاسین ملک کا پیغام ریاست کے ہر نوجوان تک پہنچائیں گے۔

SLFدل ہے اور اپنے جسم JKLFکو مضبوط کرنے کیلئے SLFکا 17اپریل 1987والی صورت میں دوبارہ منظم کرنا ضروری ہے قائد تحریک امان اللہ خان ،چیئرمین محمد یاسین ملک کے ہرحکم پر SLFلبیک کہتی ہے انقلابی اور آزادی پسند تحریکوں میں کمیٹڈقیادت پر اعتماد بہت ضروری ہے اور ہمیں اپنی قیادت پر پورا اعتماد ہے کہ وہ قومی آزادی کی اس تحریک کو کامیاب بنانے پوری صلاحیت رکھتی ہے۔