قانون کی بالادستی کو قائم رکھوں گا ہر امیر و غریب کیساتھ ایک جیسا سلوک رکھوں گا
Posted on May 15, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)قانون کی بالادستی کو قائم رکھوں گا ہر امیر و غریب کیساتھ ایک جیسا سلوک رکھوں گا قانون سے بالا تر کوئی نہیں ان خیالات کااظہار SHOسٹی تھانہ بھمبر فیض الرحمن عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بھمبر شہر کے لوگ انتہائی شریف النفس ہیں لیکن پنجاب کا ایک بڑاحصہ ضلع بھمبر کیساتھ ہونے کی وجہ سے کچھ شرپسند عناصر امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
جس کو کنٹرول کرنے میں کافی حدتک ہم نے محنت کی جسکی وجہ سے بھمبر شہر اور اردگرد کے علاقوں میں امن قائم ہے تھانہ سٹی بھمبرمیں میری تعیناتی کے دوران کوئی ایسا واقعہ رونما نہیںہوا جس سے بھمبر شہر کا امن وامان خراب ہوانہوں نے کہاکہ عوام پولیس کے ساتھ تعاون کرے تو کوئی وجہ نہیں ۔
جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروش اور نوسر باز لوگوں کو پابند سلاسل کردیا جائے اور جرائم کو ختم کر دیا جائے انہوںنے کہاکہ صحافت اور پولیس کا چولی دامن کا ساتھ ہے صحافت کی نشاندہی پر چوروں اور ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا جائے گا تاکہ لوگ سکھ کا سانس لیں سکیں۔