ٹیمیکا(جیوڈیسک)انڈونیشیا میں سونے کی ایک کان بیٹھ جانے سے4 کان کن ہلاک جبکہ 10 کو بچا لیا گیا۔انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھ جانے سے 4کان کن ہلاک جبکہ درجنوں پھنسے ہوئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشرقی علاقے ٹیمیکا میں سونے اور کاپر کی کان کا ایک حصہ اچانک بیٹھ گیا۔ ادارے کے مطابق کان میں اس وقت 41 کان کن کام کر رہے تھے۔ حادثے میں 4 کان کن ہلاک جبکہ 10 کو بچا لیا گیا ہے۔ ادارے کے مطابق کان میں ابھی تک 27 کان کن پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔