لاہور(جیوڈیسک)وزارت صنعت کے ذیلی ادارے سمیڈا نے چیف سیکریٹری پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں شکایت کی ہے کہ لاہورمیں ایل ڈی اے پلازہ میں لگنے والی آگ سے جہاں 26افرادلقمہ اجل بن گئے۔ وہیں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں۔
جو اس موقع پر بھی لوٹ مار سے باز نہ آئے سمیڈا کے جنرل منیجر نے چیف سیکریٹری پنجاب اور ایل ڈی اے انتظامیہ کے نام خط میں کہا ہے کہ ان کا دفتر ایل ڈی اے پلازا کی چھٹی منزل پر واقع ہے۔ جو آگ سے مکمل محفوظ رہا۔ لیکن ایل ڈی اے انتظامیہ نے آگ بجھ جانے کے باوجود انہیں سمیڈا کے دفتر تک جانے کی اجازت نہ دی۔۔
اب جب اجازت ملی ہے تو وہاں سرکاری سامان اور ملازمین کے موبائل فون سمیت کئی اہم دستاویزات غائب ہیں۔خط میں چیف سیکریٹری سے استدعا کی گئی چوری کے واقعات کا نوٹس لیا جائے اور ایل ڈی اے کی پارکنگ سے اپنی سرکاری گاڑیاں واپس لے جانے کی اجازت دی جائے۔