ججز نظر بندی کیس، پبلک پراسیکیوٹر نے پیروی سے معذرت کرلی

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد(جیوڈیسک)پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں پبلک پراسیکیوٹر نے پیروی سے معذرت کر لی، کارروائی التوا کا شکار ہو سکتی ہے، کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس میں پبلک پراسیکیوٹر سید محمد طیب نے والدہ کی بیماری کے باعث کیس کی پیروی سے معذرت کر لی ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے چیف کمشنر اسلام آباد کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ دوسری طرف نئے پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لئے چیف کمشنر کا وزارت قانون کو خط موصول ہو گیا ہے۔

ادھر ججز نظر بندی کیس میں درخواست ضمانت کی سماعت پبلک پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہ ہو سکی اور سماعت 18 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔ پبلک پراسیکیوٹر کی معذرت کے بعد ججز نظر بندی کیس کی کارروائی التوا کا شکار ہو سکتی ہے۔