سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے: شہبازشریف

Shahbaz-Sharif

Shahbaz-Sharif

لاہور: (جیو ڈیسک)لاہورسابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف اور جمعیت علما اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان (ن) لیگ کے رہنما نومنتخب ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں مرکز اور خیبرپختونخوا میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔لاہورملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں میاں محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے میاں نواز شریف کا عزم پختہ ہے۔

مسائل کے حل کے لئے سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ہم انشااللہ لوڈشیڈنگ، کرپشن اور مہنگائی کے عفریت پر قابو پا لیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرت ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔ ہم نے جمیعت کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم باہمی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔