ویانا(جیوڈیسک)جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے نائب سربراہ ہرمن نیکارٹس نے کہا ہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر پونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے حالیہ مذاکرت بھی ناکام ہوگئے ہیں۔
ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے نائب سربراہ ہرمن نیکارٹس نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ واضع رہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات کا دسواں دور تھا۔
مذاکرات میں ایران کی جوہری تنصیبات اور دستاویزات تک رسائی کیلئے بات چیت کی گئی۔ عالمی ادارے کے عہدیدار نے بتایا کہ تفصیلی مذاکرات کے باوجود فریقین کے درمیان اس معاہدے کے مسودے پر اتفاقِ رائے نہیں ہوسکا ہے جس پر گزشتہ ڈیڑھ سال سے بات چیت جاری ہے۔