کراچی(جیو ڈیسک)کراچی میں انتخابات کے دن قائد آباد اور منگھو پیر میں ہونے والے دھماکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے حاصل کر لی، دھماکوں میں چار رینجرز اہلکاروں سمیت پندرہ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوئے تھے۔عام انتخابات کے دن قائد آباد کے علاقے داود چورنگی کے قریب زودار دھماکہ ہوا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں عوامی نیشنل پارٹی کے کیمپ کے قریب مشکوک رکشہ دیکھا جاسکتا ہے۔
تفتیشی اداروں کیمطابق دھماکیمیں رکشہ کا استعمال کیا گیا۔ دھماکے کے بعد کے مناظر بھی واضع ہیں جسمیں تباہ شدہ رکشہ اور زخمی دیکھے جا سکتے ہیں۔ تفتیشی ادارے فوٹیج کی مدد سے ملزمان تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں۔ قائد آباد دھماکے میں گیارہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب منگھوپیر روڈ پر نیو ناظم آباد کے قریب خودکش حملے کی فوٹیج بھی دنیا نیوز کو حاصل ہوگئی۔ فوٹیج میں ایک موٹر سائیکل رینجرز کی گاڑی سے ٹکراتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہے۔ زوردار دھماکے کے بعد قریب ہی موجود رینجرز کی دوسری گاڑی کے جوانوں کو الرٹ پوزیشن لیتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ دھماکے میں چار رینجرز اہلکار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔