کانز(جیوڈیسک)چھیاسٹھواں کانز فلمی میلہ آج فرانس میں شروع ہو رہا ہے، بہترین فلم ایوارڈ کے لیے دنیا بھر سے بیس موویز لائی گئی ہیں۔فرانس کے ساحلی شہر کانز میں ہونے والے فلم فیسٹیول کا افتتاح تھری ڈی فلم دا گریٹ گیٹس بی کے ری میک سے ہوگا۔
اس فلم میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن نے بھی اداکاری کی ہے۔ دو ہفتے تک جاری رہنے والے اس فلمی میلے میں سینکڑوں فلمیں نمائش کے لیے پیش جائیں گی جبکہ بیس فلموں کے مابین ایوارڈ کے لیے مقابلہ ہوگا۔ کانز کی جیوری میں ہالی وڈ کے معروف ہدایت کار سٹیون سپیلبرگ، آنگ لی اور بھارتی اداکارہ ودیا بالن بھی شامل ہیں۔