بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت کی تکمیل اور عوامی مسائل کا حل نا ممکن ہے عمران چنگیزی
Posted on May 17, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پاکستانی قوم نے جس جذبہ انقلاب کے ساتھ انتخابی عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیااورتبدیلی کی بنیاد رکھی وہ پاکستان میں جمہوریت کے تسلسل کا باعث بنا جس کی وجہ سے بفضل تعالی ملک میں ایک مضبوط و مستحکم جمہوری حکومت قائم ہونے جارہی ہے۔
عوام کو توقع ہے کہ میاں نوازشریف کی قیادت و سربراہی میں بننے والی مسلم لیگ (ن) کی جمہوری حکومت جمہوری روایات کی پاسداری کرتے ہوئے ملک میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے گی کیونکہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں اور ان کے بغیر نہ تو جمہوریت مستحکم ہوسکتی ہے۔
نہ ہی جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچتے ہیں ۔ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے رہنما محمد رئیس اور چیئرمین عمران چنگیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بغیر وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنا اور عوامی و قومی مسائل کا حل تلاش کرنا ممکن نہیں ہے اسلئے نئی منتخب ہونے والی وفاقی و صوبائی قیادتیں و حکومتیں فوری طور پر ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کراکر عوامی مسائل کے حل کی جانب پیشرفت کو یقینی بنائیں۔