چوری کی بنیاد پر جیتنے والے اور عوام کا مینڈیڈیٹ چرانے والے حکومت کے اہل نہیں ہیں،روحیل اکبر
Posted on May 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ چوری کی بنیاد پر جیتنے والے اور عوام کا مینڈیڈیٹ چرانے والے حکومت کے اہل نہیں ہیں اور نہ ہی ان چوروں سے خیر کی امید رکھی جاسکتی ہے ملک کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان فخرو بھائی سمیت فراڈ اور دھاندلی سے جیتنے والے فراڈیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔
اپنے ایک بیان میں روحیل اکبر نے کہا کہ میڈیا آزاد اور غیر جانبدار ہونے کے باعث اس بار الیکشن میں جو ریکارڈ دھاندلی ہوئیسب عوام نے اپنی انکھوں سے دیکھ لی اور اب دوبارہ گنتیوں میں جھرلو سے جیتنے والے سیاستدان منہ کے بل زمین پر گر رہے ہیں اس طرح اگر پورے ملک میں دوبارہ گنتی کروائی جائے تو کئی فراڈیے سیاستدانوں کے اصلی چہرے عوام کے سامنے آجائیں گے۔