منڈی بہاالدین(جیوڈیسک)منڈی بہاالدین میں 5 سالہ بچی خسرہ سے جاں بحق ہو گئی،لاہورہائی کورٹ نے خسرے سے درجنوں اموات پر تین ہسپتالوں کے میڈیکل سپر ینٹنڈنٹس کوطلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی۔
بروقت حفاظتی مہم شروع نہ کرنے کے باعث خسرے کامرض وبا کی شکل اختیار کرچکاہے جس سے درجنوں معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس غفلت پرذمہ داروں کوقرارواقعی سزا دی جائے۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین کے استعمال کے باوجودبچوں کی اموات کاسلسلہ کیوں نہیں رک رہا۔۔ ہائی کورٹ نے ایک ہفتے کے لئے سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجناح ،میو اور سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپر ینٹنڈنٹس کو تحریری رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔