سیاست دان اپنی پارٹی مفاد کی بجائے ملک کے مفاد کو ترجیح دیتے تو اس وقت پاکستان جنت کی مانند ہوتا،روحیل اکبر
Posted on May 17, 2013 By Noman Webmaster سٹی نیوز
تحریکِ تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ اگر ہمارے ملک کے سیاست دان اپنی پارٹی مفاد کی بجائے ملک کے مفاد کو ترجیح دیتے تو اس وقت پاکستان جنت کی مانند ہوتا ہمارے سیاستدانوں کی ترجیحات صرف اپنی پارٹیوں تک محدود ہیں۔
ملکی مفاد پر پارٹی مفاد کو ترجیح دینا ہی سب برائیوں کی بنیاد ہے۔ ایسی سوچ رکھنے کی وجہ سے ناصرف لیڈروں کی صلاحیتیں اپنے اور اپنی پارٹی مفاد تک محدود ہو جاتی ہیں بلکہ ملک کیلئے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ کیونکہ وہ ملک کے تمام وسائل کو اپنے اور اپنی پارٹی کے مفاد کیلئے لوٹ لیتے ہیں۔
جس سے ناصرف ملک کمزور ہوتا ہے بلکہ عوام کی حق تلفی بھی ہوتی ہے۔ پا کستان ملکی مفاد پر پارٹی مفاد کو ترجیح دینے کی وجہ سے ہی ٹوٹا اور آج ملک کے تمام مسائل اور نفرتوں کی وجہ بھی یہی رویہ ہے۔ جب کبھی کوئی ملکی مفاد میں کوئی فیصلہ کیا جاتا ہے تو لیڈرز اپنی پارٹی کے مفاد کیلئے اسے ایشو بنا لیتے ہیں اور رکاوٹیں ڈال دیتے ہیں۔