ویزہ میں تاخیر، اسنوکر ٹیم کی قطر اکیڈمی میں شرکت مشکوک

Snooker Team

Snooker Team

کراچی(جیوڈیسک)ویزہ میں تاخیر کے باعث پاکستانی اسنوکر ٹیم قطر میں ہونیوالے دو انٹرنیشنل ٹورنامنٹس سے قبل قطر اسنوکر اکیڈمی میں تربیت حاصل نہیں کر سکے گی۔پاکستان بلئیرڈ اینڈ اسنوکر ایسوی ایشن کے مطابق قطر میں رواں ماہ ہونیوالے ایشین ٹیم ایونٹ اور سکس ریڈ ٹورنامنٹ سے قبل پاکستانی ٹیم کی قطر اسنوکر اکیڈمی کی تربیت کا پلان ترتیب دیا تھا۔

ویزے میں تاخیر کے باعث اب ٹیم اکیڈمی میں تربیت حاصل نہیں کر سکے۔ ٹیم کی روانگی سے قبل کراچی میں تین روزہ تریبتی کیمپ لگایا جائے گا۔ چوبیس سے تیس مئی تک ہونیوالے ٹورنامنٹس میں محمد آصف ،محمد سجاد ،حمزہ اکبر اور محمد ماجد پر مشتمل چار رکنی پاکستانی ٹیم شرکت کرے گی۔