مولانا فضل الرحمان ٹریڈنگ نہیں کرنے دیں گے : پرویز خٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

خیبرپختونخوا(جیوڈیسک) میں تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلی پرویز خٹک نے کہا ہے کہ طالبان سے ان کی کوئی جنگ نہیں طالبان بات کرنا چاہتے ہیں تو موقع دیں بات چیت بھی کریں گے۔ مولانا فضل الرحمان کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنے دی جائے گی۔

پشاور پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ امن کے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی۔ طالبان سے ان کی کوئی جنگ نہیں طالبان سے بات چیت بھی کریں گے۔ نامزد وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اہم مسئلہ ہے جسے حل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنے دیں گے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ بہت بڑے امتحان میں حکومت بنا رہے ہیں صوبے میں کرپشن فری اور مثالی حکومت بنائیں گے۔