لاہور(جیوڈیسک) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے 25 فیصد پولنگ اسٹیشنوں کے اندر بیلٹ پیپرز پر لگائے گئے انگوٹھوں کے نشانات کی نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔لاہور میں پنجاب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ اکثر مقامات پر فرشتوں نے ووٹ ڈالے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تحفظات کے باوجود الیکشن کے نتائج کو تسلیم کیا ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ کون لوگ انتخابی مہم نہیں چلاسکے اور کن لوگوں کو سازگار ماحول فراہم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی کمزوریاں دور کریں گے عوام کا دوبارہ اعتماد حاصل کرنے کے لئے جدوجہد اور کم بیک کریں گے۔جمہوری عمل میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہناتھا کہ پنجاب میں شکست پر وہ مستعفی ہوچکے ہیں تاہم پارٹی کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔ پارٹی نے منظور وٹو استعفی واپس لینے اور قیادت سے ان کا استعفی قبول نہ کرنے کی قرار داد منظور کی گئی۔